وفاقی اور پنجاب حکومت صحافیوں کے تحفظ کے قوانین بنائیں:فاروق سعید
لاہور(نامہ نگار)پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے قائم مقام صدر رانا فاروق سعید نے کہا ہے کہ کالے شیشے والی عینک اترے گی تو خان کو کچھ نظر آئے گا۔ خونی مارچ ناکام ہو چکا ہے۔ لانگ مارچ اور کتنی جانیں لے گا۔ وفاقی اور پنجاب حکومت صحافیوں کے تحفظ کے قوانین بنائیں۔ صدف نعیم کے شوہر سے تھانے میں سفید کاغذ پر دستخط کرانے کی مذمت کرتا ہوں۔ حکومت اور سپریم کورٹ سے مرحومہ صحافی صدف کی موت کی تحقیقات کا مطالبہ کرتا ہوں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روزپیپلز پارٹی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاؤن لاہور میں پارٹی پنجاب ایگزیکٹو کے 8ویں اجلاس کے بعد پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر مرحومہ صحافی صدف نعیم کیلئے دعا بھی کرائی گئی۔ پریس کانفرنس میں رانا جواد،ثمینہ پگانوالہ،فیصل میر،نایاب جان،میاںاظہر حسن ڈار،مہر غلام فرید کاٹھیا،ڈاکٹر خیام حفیظ،علامہ یوسف اعوان،ڈاکٹر جاوید جان،زاہد ذوالفقار،افنِان بٹ بھی موجود تھے۔رانا فاروق سعید نے کہا کہ میڈیا کوریج کے ساتھ 1122اور الگ گاڑی ہونا چاہیے۔