• news

 نبی کریمؐ کی ولادت سے  دونوں جہاں جگمگا اٹھے:عائشہ مبشر


حافظ آباد(نمائندہ نوائے وقت+نمائندہ خصوصی+نامہ نگار) منہاج القرآن ویمن لیگ کے زیراہتمام مقامی میرج ہال میں محفل میلاد  ہوئی جس میں باجی غلام فاطمہ نے صدارت کی جبکہ مرکزی ناظمہ  عائشہ مبشر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حضور نبی کریمؐ کی ولادت سے دونوں جہاں جگمگا اٹھے ۔آپؐکی آمد سے انسانیت اپنے مکدر پر ناز کرنے لگی۔ کریم آقاؐکی سیرت طیبہ پر عمل کرکے ہم دنیا وآخرت میں سرخرو ہوسکتے ہیں۔ اس موقع پر ڈاکٹر سیدہ رخسانہ غوث اور مسز عفت ضمیر الحسن مہمانان خصوصی تھیں۔

ای پیپر-دی نیشن