• news

پیپلز پارٹی ملک کی واحد جمہوری عوامی جماعت ہے:سردار علی آصف 


شرقپور شریف(نامہ نگار) پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما این اے 120 کے امیدوار سردار علی آصف نے کہا ہے کہ سابق حکومت نے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے دروازے غریب عوام پر بند کرنے کی بھرپور کوشش کی لیکن وہ ناکام رہے حلقہ کی عوام کی فلاح و بہبود کے لیے ریسکیو 1122 کی طرح خدمت جاری رکھیں گے ۔ پیپلز پارٹی ملک کی واحد سیاسی ، جمہوری اور عوام کی نمائندہ جماعت ہے جس نے ہمیشہ ملک وقوم کی بھلائی کے لیے عملی معنوں میں کارنامے سرانجام دئیے۔

 جس کی زندہ مثال ملک کو ایٹمی طاقت، 73 کا آ ئین،بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام سمیت دیگر اقدامات ہیں نام ونہاد عمرانی لانگ مارچ جلد اپنے منطقی انجام تک پہنچ جائے گا۔

ای پیپر-دی نیشن