• news

کسان پیکج'' کا خیر مقدم ، مزید بہتری کی گنجائش موجود ہے :ذوالفقار علی سراء


نوشہرہ ورکاں (نمائندہ نوائے وقت) وزیراعظم  شہباز شریف کے ''کسان پیکج'' کا خیر مقدم کرتے ہیں مگر ابھی مزید بہتری کی گنجائش موجود ہے ان خیالات کا اظہار کسان اتحاد کے راہنماء چوہدری ذوالفقار علی سرائ، چوہدری بشارت علی ڈوگر اور چوہدری محمد افضال ملہی نے وزیراعظم شہباز شریف کے ''کسان پیکج'' پر ردعمل دیتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ پاکستانی معاشی ترقی کا دارومدار زراعت سے وابستہ ہے جو کسان کی ترقی اور خوشحالی سے ہی ممکن ہے اس لئے کسانوں کے مسائل کا حل اور انہیں زیادہ سے زیادہ سہولیات مہیا کی جائیں موجودہ کسان پیکج میں قرضہ کی رقم 400 ارب سے بڑھا کر 1800 ارب کرنے کھادوں اور بجلی کی قیمتوں میں کمی پرانے ٹریکٹروں کی درآمد اور ٹیوب ویلوں کے لئے سولر ٹیکنالوجی کے لئے بلاسود قرضوں کا اعلان میاں محمد شہباز شریف کا قابل ستائش اقدام ہے اس سے زراعت کی ترقی اور فصلوں کی پیداوار میں اضافہ ہو گا۔

ای پیپر-دی نیشن