• news

یورپی یونین کے زیر اہتمام تقریب ،ٹیٹرا پیک کا یورو ولیج میں سسٹین ایبلیٹی وژن کا اظہار


لاہور(کامرس رپورٹر) ٹیٹرا پیک نے حال ہی میں یورپی یونین کے زیر اہتمام اسلام آباد میں یورو ولیج 2022 کے نام سے منعقد ہونے والی تقریب میں ا پنے سسٹین ایبلیٹی اور سرسبز ماحول سے جڑے وژن کا منفرد طریقے سے اظہار کیا۔اس سلسلے میں ٹیٹرا پیک نے بچوں کی تفریح کیلئے ایک ایسے جھولے کا بھی اہتمام کیا جو مکمل طور پر ٹیٹرا پیک کی ری سائیکلڈ شدہ پیکیجنگ سے تیار کیا گیاتھا۔ یہ اس بات کی عکاسی کرتا ہے کہ ٹیٹرا پیک اپنے سسٹین ایبلیٹی وڑن کو آگے بڑھانے کیلئے عملی اقدامات کر رہا ہے۔پاکستان میں سویڈن کے سفیر ہنرک پرسن سمیت کئی قابل ذکر معززین نے بھی ٹیٹرا پیک کے بوتھ کا دورہ کیا جہاں کمپنی کے نمائندگان نے ان کا شایانِ شان استقبال کیا۔مہمانوں نے ٹیٹرا پیک کے سسٹین ایبلیٹی اور لوکاربن سرکلراکانومی سے جڑے اقدامات کے بارے میں جان کر مسرت کا اظہار کیا۔ اپنے دورے کے دوران پاکستان میں سویڈن کے سفیر H.E. ہنرک پرسن نے کہاکہ”مجھے سویڈش کمپنی ٹیٹرا پیک کی طرف سے بنائے گئے اس جھولے کا دورہ کرتے ہوئے بہت خوشی محسوس ہو رہی ہے۔ٹیٹرا پیک اس بات کو یقینی بنا رہا ہے کہ استعمال شدہ کارٹنز کو ری سائیکل کر کے قابل استعمال اشیاءبنائی جائیں۔ بلاشبہ ٹیٹرا پیک کے کارٹنزسے بچوں کیلئے جھولا بنانا قابل تعریف ہے۔ یورو ولیج ایک سالانہ ثقافتی تقریب ہے جویورپی ثقافت کو اجاگر کرنے کیلئے مختلف ممالک میں منعقد کی جاتی ہے۔یورپی ثقافت، کھانوں اور موسیقی سے سجے اس فیملی فیسٹیول میں تفریحی سرگرمیوں کے وسیع مواقع میسرہوتے ہے جن میں یورپی اسٹالز، لائیو میوزیکل کنسرٹ، ثقافت اور معلوماتی بوتھ کے ساتھ ساتھ کھانے اور تفریح پر مبنی سرگرمیاں بھی شامل ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن