• news

گیس کمی،ایس این جی پی ایل کمرشل صارفین سے معاہدے خواہاں:جنرل منیجر


لاہور(کامرس رپورٹر ) سینئر جنرل منیجرسوئی نادرن گیس پائپ لائن لمیٹڈسید جوادنسیم نے کہا ہے کہ سسٹم گیس میں وقت گزرنے کے ساتھ کمی ہورہی ہے۔ ایس این جی پی ایل کمرشل صارفین سے آر ایل این جی معاہدے کرنا چاہتا ہے۔ ایل این جی اور سسٹم گیس میں ہر چیز یکساں ہیں اور اس کے استعمال کی صورت میں انڈسٹری کو ایکویپمنٹ تبدیل کرنے کی ضرورت پیش نہیں آئے گی۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار لاہور چیمبر میں اجلاس کے دوران کیا۔ لاہور چیمبر کے صدر کاشف انور اور نائب صدر عدنان خالد بٹ نے بھی اس موقع پر خطاب کیا جبکہ ایگزیکٹو کمیٹی ممبران بھی موجود تھے۔ لاہور چیمبر کے مطالبے پر کنکشن منقطع کرنے کی تاریخ میں توسیع کا معاملہ اعلیٰ حکام کے سامنے اٹھایا جائے گا۔ کاشف انور نے کہا کہ لاہور چیمبر اپنے ممبران کو آر ایل این جی پر منتقل ہونے کی ترغیب دے گا۔ انہوں نے صنعتکاروں سے درخواست کی کہ ایل این جی کے معاہدے پر دستخط کردیں چاہے یہ صرف سردیوں کیلئے ہو۔ سندھ اور پنجاب میں پروڈکشن، قیمت اور گیس انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ سیس میں فرق کے مسئلے کا حل ڈھونڈنے کی کوشش کررہے ہیں۔ اعلانیہ یا شیڈولڈ گیس لوڈشیڈنگ کے مطابق انڈسٹری اپنا پروڈکشن پراسیس مکمل کرلیتی ہے لیکن اگر غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ ہوجائے تو بہت نقصان ہوتا ہے لہذا یہ سلسلہ ختم کیا جائے۔ مزید برآں گیس سپلائی کے سلسلے میں انڈسٹری پہلی ترجیح ہونی چاہیے کیونکہ ملکی برآمدات، روزگار اور محصولات کی فراہمی کا سب سے بڑا ذریعہ انڈسٹری ہے۔

ای پیپر-دی نیشن