یوایم ٹی کا 23واں کانوکیشن 2022ء کل ہوگا
لاہور (سپیشل رپورٹر) یونیورسٹی آف مینجمنٹ اینڈٹیکنالوجی (یو ایم ٹی) کا 23 واں کانووکیشن کل 2 نومبر بروز بدھ 2022ء یو ایم ٹی کے جوہر ٹائون کیمپس کے گرائونڈ میں منعقد ہوگا۔ تقریب میں چیئرمین سینیٹ آف پاکستان محمد صادق سنجرانی اور سر پرست اعلیٰ آل پاکستان ٹیکٹائل ملز ایسوسی ایشن ڈاکٹر گوہر اعجاز یو ایم ٹی گریجوایٹس میں ڈگریاں ،گولڈ میڈلز اور آوارڈز تقسیم کریں گے ۔ کانوکیشن کی تقریب کا آغاز دوپہر 3 بجے ہو گا۔