• news

”جہان فلمز“کے زیر اہتمام میگا بجٹ ، میگا کاسٹ فلم ”ضرار“ کیلئے پریس کانفرنس 


لاہور (کلچرل رپورٹر)طویل انتظار کے بعد ”جہان فلمز“کے زیر اہتمام بننے والی بہت جلد پاکستانی سینماﺅں کی زینت بننے والی میگا بجٹ ، میگا کاسٹ، ایکشن اور سنسنی سے بھرپور ، عالمی معیار کی پاکستانی فلم ”ضرار“ کے ستار وں نے گذشتہ روز نشاط ہوٹل ایمپوریم مال میں پریس کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس میں فلم کے ہدایت کار شان ، پروڈیوسر اعجاز شاہد ،کرن ملک ،عدنان بٹ اور سنیئر اداکار نیئر اعجاز،میڈیم مریم کیانی سمیت فلم کی مکمل کاسٹ ، سوشل میڈیا اورشوبز صحافیوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ عالمی معیار کی پاکستانی فلم ”ضرار“ کے ایگزیکٹو پروڈیو سر،ناصر محمود ، اعجاز شاہد ہیں جبکہ ہدایتکاری کے فرائض شان شاہد نے ادا کئے ہیں۔ ایکسپو سنٹر لاہورمیں ہونے والی تقریب کے آغاز میںفلم کی کاسٹ کی میڈیا ہال میں شرکت کے موقعہ پر زبردست تالیوں سے استقبال کیا گیا۔ لانگ مارچ کے دوران شہید ہونے والی خاتون صحافی صدف نعیم کو خراج عقیدت پیش کیا گیا۔
 ایگزیکٹو ایڈیٹر جہان پاکستان ضیاءخان تنولی نے مرحومہ کی خدمات کا شاندار الفاط میں خراج تحسین پیش کیا اور ان کی وفات کو صحافت کےلئے ناقابل تلافی نقصان قرار دیا۔
 اس موقعہ پر سنیئر اداکار اور ڈرامے کے ہدایت کار شان شاہد نے تمام حاضرین کا شکریہ ادا کیا۔ان کا کہنا تھا کہ” فلم ضرار“ انڈسٹری میں ٹرینڈ سیٹربنے گی اور پاکستان میں ریکارڈ بزنس کرے گی۔

ای پیپر-دی نیشن