ڈاکٹریاسمین راشدکی مرحومہ صحافی کے گھر آمد،اہل خانہ سے تعزیت
لاہور(نیوزرپورٹر)صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشدگذشتہ روزافسوس ناک واقعہ میں جان کی بازی ہارنے والی صحافی خاتون صدف نعیم کے گھرپہنچ گئیں۔ڈاکٹریاسمین راشدصحافی خاتون صدف نعیم کے گھرجاتے ہوئے آبدیدہ ہوگئیں۔ صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشدکامرحو مہ کے شوہراور بیٹی سے تعزیت کی۔ایڈیشنل ڈی جی پی آر پنجاب روبینہ افضل بھی صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشدکے ہمراہ تھیں۔
صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشدنے اس موقع پر میڈیاٹاک کرتے ہوئے کہاکہ خاتون صچافی مرحومہ صدف نعیم کے اہل خانہ کے غم میں برابرکے شریک ہیں۔گذشتہ روزایک افسوس ناک واقعہ میں اپنے فرائض کی ادائیگی کے دوران خاتون صحافی حادثے کاشکارہوگئیں۔ مرحومہ صدف نعیم ایک انتہائی پروفیشنل،محنتی،ایمانداراور فرض شناس صحافی تھیں۔مرحومہ صدف نعیم کا نام ہمیشہ یادرکھاجائے گا۔ آج پورالاہوخاتون صحافی مرحومہ صدف نعیم کی موت پر رنجیدہ ہے۔ حکومت پنجاب خاتون صحافی مرحومہ صدف نعیم کے بچوں کی کفالت کرے گی۔اللہ پاک مرحومہ صدف نعیم کے درجات بلنداوراہل خانہ کو صبرجمیل عطافرمائے۔آمین۔