ڈی ایس پی چار دن میں تفتیش کریں، عمران خان، فواد چوہدری، شہباز گل کو بیگناہ قرار دیا تو شیخ رشید کا کیا قصور ہے، لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بنچ
راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے) لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی کے جسٹس چوہدری عبدالعزیز نے کہا کہ ن لیگ اور پی ٹی آئی اپنی سیاسی محاذ آرائی میں مذہب اور مقدس مقامات کو بیچ میں نہ لائیں، عمران خان، فواد چوہدری اور شہباز گل کو بیگناہ کیا ہے تو شیخ رشید کا کیا قصور ہے یہ ریمارکس انہوں نے سعودی عرب واقعہ کی بابت فتح جنگ نیو ائرپورٹ تھانہ میں درج مقدمہ کے اخراج کےلئے شیخ رشید کی پیٹشن کی سماعت کے دوران دئیے، شیخ رشید کی طرف سے سردار عبدالرازق ایڈووکیٹ نے دلائل دئیے اور کہا کہ مقدمہ بے بنیاد اور سیاسی انتقام کا شاخسانہ ہے۔ عدالت نے تفتیشی افسر سے استفسار کیا کہ تفتیش میں برطانیہ سے جانے والے افراد کے بارے میں کیا کارروائی ہوئی۔ عدالت نے کہا کہ آپ کو شیخ رشید یا راشد شفیق ہی کمزور ملے ہیں جن کو چالان کر دیا ہے جبکہ باقی لوگوں کو بے گناہ کر دیا ہے۔ عدالت نے ڈی ایس پی کو چار دن میں تفتیش مکمل کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے سماعت جمعہ تک ملتوی کر دی۔
جسٹس چوہدری عبدالعزیز