کیس شکوک و شبہات سے پاک نہیں ممنوعہ فنڈنگ کیس میں حامد زمان کی ضمانت کا تحریری فیصلہ جاری
لاہور(خبرنگار) بنکنگ جرائم کورٹ نے ممنوعہ فنڈنگ کیس میں پی ٹی آئی رہنما حامد زمان کی ضمانت منظور ہونے کا تحریری فیصلہ جاری کر دیا، جج اسلم گوندل نے آٹھ صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ میں قرار دیا کہ انصاف ٹرسٹ میں بیرون ممالک سے ہونے والی ترسیلات پولیٹیکل پارٹیز آرڈر 2002ءکے زمرے میں نہیں آتی ہیں، ایف آئی اے نے کوئی مصدقہ اور مضبوط ثبوت نہیں دیا جس سے ثابت ہو کہ انصاف ٹرسٹ ایک بوگس ٹرسٹ ہے۔ پراسکیوشن نے ایسا کوئی شواہد پیش نہیں کیا جس سے ثابت ہو کہ انصاف ٹرسٹ سے آنے والی فنڈنگ کا غلط استعمال ہوا بلکہ پراسکیوشن کا کیس شکوک و شبہات سے پاک نہیں ہے۔ اسی بنیاد پر حامد زمان کو دس لاکھ کے مچلکوں کے عوض رہا کرنے کا حکم دیا جاتا ہے۔
تحریری فیصلہ