چین کے پہلے خلائی سٹیشن کی تعمیر آخری مراحل میں داخل
بیجنگ (نیٹ نیوز) چین کے پہلے خلائی سٹیشن کی تعمیر آخری مراحل میں داخل ہوگئی ہے۔ چین کی جانب سے خلائی سٹیشن کی تعمیر کے لیے تیسرا اور آخری ماڈیول روانہ کر دیا گیا ہے۔ چین کے صوبے ہینان سے خلائی سٹیشن کے ماڈیول مینگٹیان کو لانگ مارچ 5 بی راکٹ کے ذریعے زمین کے مدار کی جانب روانہ کیا گیا۔ 8 منٹ کی پرواز کے بعد ماڈیول راکٹ سے الگ ہوکر مخصوص مدار میں داخل ہوگیا جس کے بعد لانچ مشن کو کامیاب قرار دیا گیا۔ 23 ٹن وزنی ماڈیول ایک لیبارٹری ہے جس سے T کی شکل کا سپیس سٹیشن مکمل ہو جائے گا۔ چین اپنے خلائی سٹیشن کو دسمبر 2022ءتک فعال کرنے کا خواہشمند ہے اور اس حوالے سے مزید 2 مشنز آئندہ چند ہفتوں میں بھیجے جانے کا امکان ہے۔
خلائی سٹیشن‘ تعمیر