عمران نااہلی کے خلاف احتجاج‘ ہائیکورٹ کا ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی کو گرفتار نہ کرنے کا حکم
لاہور (سپیشل رپورٹر) چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے توشہ خانہ ریفرنس میں عمران خان کی نااہلی کے خلاف احتجاج پر انسداد دہشت گردی سمیت دیگر دفعات کے تحت مقدمہ درج، معاملہ پر ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی واثق قیوم عباسی کی حفاظتی ضمانت منظور کر لی ہے۔ عدالت نے اسلام آباد پولیس کو درخواست گزار کو ایک ہفتے تک گرفتار کرنے سے روک دیا ہے۔ عدالت نے درخواست ابتدائی سماعت کے بعد نمٹا دی ہے۔
ضمانت منظور