• news

4 افسر تبدیل‘ منصور احمد چیئرمین پنجاب کوآپریٹو بورڈ تعینات


لاہور (این این آئی) پنجاب حکومت نے چار افسران کے تقرر و تبادلوں کے احکامات جاری کر دئیے۔ ایڈیشنل سیکرٹری اطلاعات و تقافت منصور احمد کو تبدیل کر کے چیئرمین پنجاب کوآپریٹو بورڈ آف لیکوڈیشن تعینات کر دیا گیا جبکہ سیکرٹری ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن آصف بلال لودھی کو سیکرٹری اطلاعات و تقافت کے عہدے کا اضافی چارج سونپ دیا گیا۔ ڈپٹی سیکرٹری ایڈمن پی اینڈ ڈی عمر جاوید کو تبدیل کر کے چیف آف سیکشن پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ پنجاب تعینات اور تقرری کے منتظر اویس مشتاق کو ڈپٹی سیکرٹری ایڈمن پی اینڈ ڈی تعینات کر دیا گیا ہے۔
تبادلے

ای پیپر-دی نیشن