• news

حقیقی آزادی مارچ ملکی تاریخ کو ایک نیا موڑ دے گا: فیاض چوہان


لاہور (نیوز رپورٹر) ترجمان وزیر اعلیٰ پنجاب فیاض الحسن چوہان نے لانگ مارچ کے حوالے سے بیان دیتے ہوئے کہا کہ عوام کو حقیقی آزادی دلانے کے لئے لانگ مارچ اپنی آب و تاب کے ساتھ رواں دواں ہے، جس میں ہزاروں کی تعداد میں لوگ شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہر گزرتے دن کے ساتھ حقیقی آزادی مارچ کے شرکاءمیں اضافہ ہو رہا ہے جو امپورٹڈ اور کرپٹ ٹولے کی نیندیں حرام کر رہا ہے۔ عمران خان کی مقبولیت کم کرنے کے لئے پورا نظام ایڑی چوٹی کا زور لگا رہا ہے مگر ناکامی و نا مرادی ان کا مقدر بن رہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کی مقبولیت کم ہونے کی بجائے دن بدن بڑھتی جا رہی ہے۔ عمران خان کی قیادت میں حقیقی آزادی مارچ پاکستان کی تاریخ کو ایک نیا موڑ دے گا۔ پاکستان کی باگ ڈور اب انہیں کے ہاتھوں میں ہو گی جو اس کے اہل ہونگے۔
فیاض چوہان

ای پیپر-دی نیشن