• news

پنجاب‘ ڈینگی میں مسلسل اضافہ‘ رواں برس 14882 مریض ریکارڈ


اسلام آباد‘ لاہور (خبر نگار+ نیوز رپورٹر) پنجاب بھر میں ڈینگی کے کیسز میں اضافہ جاری ہے، لاہور سے 46، ملتان 36، گوجرانوالہ 26‘ راولپنڈی 19، نارووال 4، سرگودھا، شیخوپورہ اور پاکپتن سے 2، 2 کیسز رپورٹ ہوئے، قصور، خانیوال، وہاڑی، بہاولنگر، چینیوٹ، جھنگ، لیہ، ٹوبہ ٹیک سنگھ اور ڈیرہ غازی خان سے 1 ایک کیس رپورٹ ہوا۔ رواں سال کے دوران پنجاب بھر میں اب تک ڈینگی کے 14,882 مریض رپورٹ ہو چکے ہیں۔ لاہور سے ڈینگی کے کل 6315 کیسز سامنے آئے ہیں۔ رواں سال اب تک پنجاب بھر میں ڈینگی بخار سے 18 ہلاکتیں ہو چکی جن میں لاہور سے 10، راولپنڈی سے 4، گوجرانولہ سے 3 اور گجرات سے 1ہلاکت رپورٹ ہوئی۔ صوبہ بھر کے ہسپتالوں میں ڈینگی کے 1067 مریض جبکہ لاہور میں 453 مریض داخل ہیں۔اسلام آباد میں ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر زعیم ضیاءکے مطابق گزشتہ روز ڈینگی کے 32نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔ رواں سال اسلام آباد میں ڈینگی کے مریضوں کی مجموعی تعداد4790 ہو چکی ہے۔ گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران دیہی علاقوں میں17کیسز کے بعد مجموعی طور2784جبکہ شہری علاقوں میں مزید 15کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جس کے بعد شہری علاقوں میں مجموعی طور پر2007کیس رپورٹ ہو چکے ہیں۔
ڈینگی وائرس

ای پیپر-دی نیشن