عاشق رسول غازی علم دین شہیدؒ کایوم شہادت عرس اختتام پذیر
لاہور (خصوصی نامہ نگار)حرمت رسول پر جان قربان کرنے والے عاشق رسول غازی علم دین شہید کا 93ویں یوم شہادت عرس کی 2 روزہ تقریبات اختتام پذیر ہوگئی ہیں۔ لاہور کے قبرستان میانی صاحب میں دوسرے روز بھی مزار غازی علم الدین شہید پر آنے والوں کا تانتا بندھا رہا۔ جنہوں نے قرآن خوانی کی اور شہید کے درجات کی بلندی کیلئے دعا کی۔ چوبیسوں گھنٹے انواع و اقسام کے کھانے بطور نیاز تقسیم ہوئے جبکہ ہم مذہبی شخصیات نے بھی اپنے عقیدت مندوں کے ساتھ مزار پر حاضری دی اور فاتحہ خوانی کی۔ ہر سال 30اور 31اکتوبر کو قبرستان میانی صاحب میں عاشق رسول غازی علم دین شہیدؒ کو شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے جمع ہوتے ہیں۔