• news

باپ کے قتل میں ضمانت پر آنے والے دو بھائیوں کو چچا نے قتل کر دیا‘ آئی جی کا نوٹس


کاہنہ (نامہ نگار) کاہنہ میں بھائی کے قتل کے شبہ میں چچا نے فائرنگ کر کے دو بھتیجوں کو قتل کر دیا۔ دونوں بھائی اپنے باپ کے قتل کے مقدمے میں ایک ماہ قبل ضمانت پر رہا ہو کر گھر آئے تھے۔ اتوار کی رات کاہنہ کے علاقہ موراں والی حویلی للیانی نہر کے قریب راہگیروں نے پولیس کو اطلاع دی کہ ایک لاش پڑی ہے جسے فائرنگ کر کے قتل کیا گیا ہے جس پر کاہنہ پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش کو قبضہ میں لیا جس کی شناخت 21سالہ اسد عرف مون کے نام سے ہوئی جو حبیب اللہ حویلی کا رہنے والا تھا جب مقامی پولیس شناخت ہونے پر ان کے گھر پہنچی تو گھر میں کوئی نہیں تھا اور ایک کمرے میں اس کے بڑے بھائی 25سالہ حمزہ کی بھی لاش پڑی تھی دونوں بھائیوں کو گولیاں مار کر قتل کیا گیا۔ ان کا چچا قتل کے مقدمہ میں مدعی تھا اور ان کا اسی بات پر جھگڑا ہوا جس پر چچا نے طیش میں آکر اپنے دونوں بھتیجوں 21سالہ اسد اور 25سالہ حمزہ کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا۔ اس سلسلہ میں انوسٹی گیشن انچارج انسپکٹر قمر ساجد نے بتایا کہ دو افراد کو حراست میں لے لیا ہے۔ آئی جی پنجاب فیصل شاہکار نے کاہنہ میں دشمنی کی بناءپر دو سگے بھائیوں کے قتل کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔
2 بھائی قتل

ای پیپر-دی نیشن