ڈسکہ‘ 12 سالہ بچے‘ سیالکوٹ میں بیوٹی پارلر ملازمہ سے زیادتی
ڈسکہ‘ سیالکوٹ (نامہ نگاران/ نمائندہ خصوصی) اوباش ملزم نے 12سالہ بچے کے ساتھ زیادتی کی۔ سیالکوٹ میں بیوٹی پارلر کی ملازمہ نشانہ بن گئی۔ بلال ٹاﺅن ڈسکہ کے عثمان کا بارہ سالہ بیٹا گھر سے دکان پر گیا تو اس کو اوباش ملزم ابوہریرہ اپنے ساتھ حویلی میں لے گیا‘ پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ہے۔ چوک شہیداں سیالکوٹ میں بیوٹی پارلر پر کام کرنے والی خاتون کو بہانے سے لے جا کر ملزم نے زیادتی کر ڈالی۔ تھانہ کوتوالی کے علاقہ چوک شہیداں میں ارمان فاطمہ کے بیوٹی پارلر پر (ز) کام کرتی ہے۔ امتیاز نامی ملزم بہانے سے اسے اپنے ساتھ لے گیا اسے زبردستی زیادتی کر ڈالی۔ پولیس نے زینب کی رپورٹ پر مقدمہ درج کرکے امتیاز کو گرفتار کر لیا۔
زیادتی