• news

لیفٹیننٹ جنرل ( ر) شاہ رفیع عالم پولو کپ ٹورنامنٹ کا آغاز آج سے ہوگا


لاہور (سپورٹس رپورٹر) لاہور پولو کلب کے زیراہتمام لیفٹیننٹ جنرل (ر) شاہ رفیع عالم میموریل پولو کپ ٹورنامنٹ آج سے لاہور پولو کلب میں شروع ہو رہا ہے۔ لاہورپولو کلب کے سیکرٹری آغا مرتضی علی خان کے مطابق آٹھ گول کے اس ٹورنامنٹ میں غیرملکی کھلاڑی بھی شریک ہیں جو ارجنٹائن، انگلینڈ اور ایران سے آئے ہوئے ہیں۔ انکا کہنا تھا زندہ دلان لاہور ہمیشہ سے لاہورپولو سے لگاو¿ رکھتے ہیں اور اس سیزن کو بھی اسی طرح پسند کریں گے۔ٹورنامنٹ میں آٹھ ٹیمیں شریک ہیں ۔

ای پیپر-دی نیشن