• news

نٹر بنک میں ڈالر 1.58:سونا 1800 روپے تولہ سستا



کراچی (کامرس رپورٹر) انٹربنک میں اکتوبر کے آخری کاروباری روز ڈالر کا بھائو ایک روپیہ 58 پیسے کم ہوا ہے۔ اکتوبر 2022ء کے اختتام پر ڈالر کا بھائو 220 روپے89 پیسے ہے۔ اکتوبر میں لگ بھگ ساڑھے 7 روپے  بھائو گرنے کے بعد بھی ڈالر رواں مالی سال کے ابتدائی چار مہینوں میں 16 روپے4 پیسے مہنگا ہوا۔ دوسری جانب اوپن مارکیٹ  میں ڈالر کا بھائو 227 روپے ہے۔ اوپن مارکیٹ میںڈالر 50 پیسے سستا ہوا ہے۔  ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی ہو گئی۔ آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت 1800 روپے کم ہوکر ایک لاکھ 50ہزار روپے ہو گئی۔ 10 گرام سونا 1544 روپے کم ہوکر ایک لاکھ 28 ہزار 600 روپے ہے جبکہ عالمی صرافہ میں سونے کی قدر 4 ڈالرز کم ہو کر 1640 ڈالرز فی اونس ہے۔پاکستان سٹاک ایکسچینج میں گزشتہ روز کاروبار کا مثبت رجحان رہا۔ کاروباری دن میں 100 انڈیکس 235 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا تاہم 100 انڈیکس 124 پوائنٹس اضافے سے 41264 پر بند ہوا۔

ڈالر/ سونا

ای پیپر-دی نیشن