یوسف گیلانی نا اہلی ریفرنس مسترد الزامات بطور وزیراعظم تھے چیئرمین سینٹ
اسلام آباد (خبر نگار) چیئرمین سینٹ صادق سنجرانی نے پاکستان پیپلزپارٹی کے سینیٹر اور سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کی نااہلی کا ریفرنس مسترد کر دیا۔ صادق سنجرانی نے سینیٹر اور سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کی نااہلی کے ریفرنس پر رولنگ دیتے ہوئے ان پر لگائے گئے الزامات کو مسترد کر دیا اور کہا کہ ان پر لگائے گئے الزامات بطور ممبر قومی اسمبلی و وزیراعظم تھے۔ چیئرمین سینٹ کی رولنگ میں کہا گیا ہے کہ یوسف رضا گیلانی کے خلاف ریفرنس پر آرٹیکل 63 اے کا اطلاق نہیں ہوتا۔ اس لئے ان کی نا اہلی کے ریفرنس کو مسترد کرتے ہیں۔ یاد رہے کہ پی ٹی آئی کے سینیٹر اعظم سواتی نے یوسف رضا گیلانی پر وزارت اعظمیٰ کے دوران توشہ خانے سے قیمتی گاڑیاں دو اہم شخصیات کو دینے پر نا اہلی کا ریفرنس دائر کیا تھا۔ چیئرمین سینٹ صادق سنجرانی نے کہا ان کے 2021ء میں سینیٹر منتخب ہونے کے بعد نااہلی ریفرنس کا جواز نہیں بنتا۔ رولنگ میں مزید کہا گیا ہے کہ یوسف رضا گیلانی کے خلاف ریفرنس پر آرٹیکل 63 اے کا اطلاق نہیں ہوتا۔ پی ٹی آئی کے سینیٹر اعظم سواتی نے یوسف رضا گیلانی پر وزارت عظمیٰ کے دوران توشہ خانے سے قیمتی گاڑیاں دو اہم شخصیات کو دینے پر نااہلی کا ریفرنس دائر کیا تھا۔
گیلانی ریفرنس