علامہ اقبال کی گفتگو سے اقتباس
سرسید احمد خان کی سیاست ٹھیک تھی۔ ان کا خیال یہ تھا کہ مسلمانوں کو اپنی طاقت محفوظ کھنی چاہئے۔ ہندو چونکہ اکثریت میں ہیں لہٰذا انہیں اور انگریزوں کو آپس میں لڑنے دیا جائے۔ انگریز تسلط کا ازالہ بے حد ضروری ہے‘ لیکن اس میں عجلت سے کام لینا غلط ہوگا۔ جب تک ہندواور انگریز آپس میں لڑیں۔ مسلمان اپنی طاقت بڑھاتے رہیں۔ آخر الامر ہندوستان کی تقسیم ناگزیر ہے۔
(سید نذیر نیازی سے علامہ اقبال کی گفتگو سے اقتباس)