خاردار تار‘ کنٹینروں سے عوام کا سیلاب نہیں رک سکے گا: عمر سرفراز چیمہ
لاہور (نیوز رپورٹر) مشیرِ داخلہ و اطلاعات پنجاب عمر سرفراز چیمہ نے کہا ہے کہ لانگ مارچ میں شرکت کیلئے پاکستان بھر سے قافلوں کی آمد سے امپورٹڈ حکومت کے ہاتھ پاؤں پھول چکے ہیں۔ انہوں نے استفسار کرتے ہوئے کہا کہ وفاقی محکمہ داخلہ کس حیثیت سے سرکاری وسائل خرچ کر کے مختلف چینلز پر لانگ مارچ کے خلاف اشتعال انگیز اشتہارات چلوا رہا ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ پی ڈی ایم کی جانب سے عوام کے لیے زیرو سبسڈی لیکن مارچ سنبھالنے کے لیے 41 کروڑ جاری کیا جانا شرمناک عمل ہے۔ ایک جانب وفاق کی ایماء پر اسلام آباد پولیس سے سیاسی کارکنوں کے خلاف کوئی کارروائی نہ کرنے کا بیان دلوایا جا رہا ہے، جبکہ دوسری جانب متعدد پی ٹی آئی کارکنوںکے گھروں پر چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ خاردار تاروں اور کنٹینروں سے عوام کا سیلاب نہیں رک سکے گا۔
عمر چیمہ