• news
  • image

ضرار کی لاہور میں پریس کانفرنس

نئیر اعجاز ، شان شاہد ، کرن ملک ،عدنان بٹ اور اعجاز شاہد کی شرکت
میں صحافی کا کردار کیا ہے ، اس پراجیکٹ سے پہلے کبھی اداکاری نہیں کی: کرن ملک
فلم کو محبت سے لکھا ہے اور محبت سے ہی بنایا ہے،شائقین ضرور دیکھیں: شان شاہد 
 شان شاہد نے خود کو پیچھے کر لیا ہے سکرین ان کی پرفارمنس کیلئے ترس رہی ہے :نئیراعجاز 
بیس سال کے بعد فلم پرڈیوس کی ہے،سب نے دلجمعی کے ساتھ کام کیا ہے :اعجاز شاہد
عنبرین فاطمہ 
آج لاہور میں فلم’’ ضرار ‘‘ کی پریس کانفرنس کا انعقاد ہوا، پریس کانفرنس میں شان شاہد ، کرن ملک ،نئیر اعجاز ، عدنان بٹ اور پرڈیوسر اعجاز شاہد نے شرکت کی ۔ فلم ضرار 25نومبر کو ریلیز ہونے جا رہی ہے۔اس فلم کی خاص بات یہ ہے کہ اسے لکھا اور ڈائریکٹ شان شاہد نے کیا ہے اور اس میں خود ہی وہ مرکزی کردار بھی ادا کررہے ہیں۔اعجاز شاہد جو کہ شان شاہد کے بڑے بھائی ہیں انہوں نے بیس برس کے بعد کسی فلم کو پرڈیوس کیا ہے۔ اعجاز فلم کو لیکر کافی پرجوش ہیں ۔شان شاہد نے پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ میں نے اس فلم کو پاکستان کی محبت میں لکھا ہے، لکھنے کو پاکستان کی محبت میں کالم بھی لکھا جا سکتا ہے لیکن فلم بنانا اور اس کے زریعے کوئی میسج دینے کا الگ ہی مزہ ہے۔ فلم ایک ایسا میڈیم ہے کہ جس کے زریعے آپ کوئی بھی میسج آسانی سے لوگوں تک پہنچا سکتے ہیں۔شان نے کہا کہ میں نے اس فلم میں نئی لڑکی کرن کو لیا ہے کرن ماڈلنگ کی دنیا سے ہیں میں نے ان کو دیکھا تو مجھے لگا کہ یہ اچھا کام کر سکتی ہیں۔ ان کا کردار فلم میں ایک صحافی کا ہے ۔ جب میں نے اعجاز شاہد کو بتایا کہ کرن کو اس فلم میں کاسٹ کرنا چاہتا ہوں تو انہوں نے کہاکہ اور بھی منجھی ہوئی اداکارائیں ہیں صرف کرن کا ہی انتخاب کیوں؟ تومیں نے کہا کہ آپ یقین رکھیے یہ بہت اچھا کام کریگی۔ اور جب کرن نے کام کیا تو یقینا سب کے لئے حیران کن تھا اداکار ندیم بیگ تو اکثر کہتے تھے کہ اس لڑکی کے کام کو دیکھ کر بالکل نہیں لگتا کہ انہوں نے پہلے کبھی اداکاری نہیں کی ۔ پرڈیوسر اعجاز شاہد نے کہا کہ ہم نے روٹین سے ہٹ کریہ جو فلم بنائی ہے اس کا ایک بیک گرائونڈ ہے ہم نے اپنے گھر میں ہمیشہ پاکستان اور مسلمانوں کے حوالے سے ڈسکشنز ہوتی دیکھی ہیں ، ہمیں اگر کبھی ڈانٹ بھی پڑی تو اس میں بھی انسانیت کا درس ہی دیا گیا تو ہم نے گھر میں نہ صر ف ایسی ڈسکشنز سن رکھی تھیں بلکہ سکرپٹس بھی پڑھ رکھے تھے۔ہماری فلم آئیڈیالوجی بیس ہے شائقین کو بہت زیادہ پسند آئیگی۔ کرن ملک نے کہا کہ مجھے جب شان سے یہ فلم آفر کی تو پہلے تو مین فین مومنٹ میں تھی یقینا میرے لئے اعزاز کی بات تھی کہ شان شاہد کے ساتھ کام کرنے کا موقع مل رہا ہے ۔ پھر مجھے شان نے کردار سنایا اور کہا کہ اداکاری کوئی آسان کام نہیں ہے کردار کرنے کے لئے تیاری کرنی پڑیگی۔ میں نے بہت زیادہ تیاری کی صحافیوں کے کام کو دیکھا ان کی زندگیوں پر غور کیا ۔ شان کیا پوری فلم کی کاسٹ نے بہت سپورٹ کیا اور مجھے بالکل نہیں لگا کہ میں پہلی بار کوئی فلم کررہی ہوں یا اداکاری کررہی ہوں۔ یہ کردار نہیں تھا یہ ایک بہت بڑی ذمہ داری تھی۔ شان نے کہا کہ کسی سیاستدان کا انٹرویو کیسے کرنا ہے کیسے بولنا ہے یہ سب جب آپ سکرین پر کرن ملک کو کرتا دیکھیں گے تو یقینا بہت زیادہ پسند کریں گے۔ شان نے یہ بھی کہا کہ صحافت ہماری ریاست کا چوتھا ستون بن چکی ہے۔ نئیر اعجاز نے کہا کہ میرا اس فلم میں کردار بہترین ہے ۔بطور اداکار میری کوشش ہوتی ہے کہ میں ایسے کردار نہ کروں جو پہلے کر چکا ہوں تو شان نے جب یہ کردار مجھے سنایا تو مجھے ہٹ کر لگا تو میں نے ہاں کر دی اور سیٹ پر جب گیا تو کام کرنے بھی بہت مزا آیا ۔ اور شان کے ساتھ میں پہلے بھی کام کر چکا ہوں اس نے کبھی میرا کام نہیں کاٹا نہ ہی میرا سکرین ٹائم کم کیا ہے لہذا میں اسکے ساتھ کام بہت پرسکون انداز میں کرتا ہوں۔ ہاں سیٹ پر زرا تنگ بہت کرتا ہے لیکن مزہ آتا ہے۔ میں نے جب جب شان کے ساتھ کام کیا مجھے  پذیرائی ملی ۔ شان نے یہ فلم دل سے بنائی ہے اور دل سے تمام فنکاروں سے کام لیا ہے۔ آج ہماری فلم بڑی پرفارمنس کو ترس رہی ہے اور شان کو بڑی سکرین پر آنا چاہیے۔ شان نے پتہ نہیں کیوں خود کو پیچھے کر لیا ہے، حالانک بڑی سکریں شان کی پرفارمنس کو ترس رہی ہے ۔ ہماری فلم ضرار کا کونٹینٹ بہت مضبوط ہے انہوں نے یہ بھی کہا کہ پرڈیوسرز کو اپنی سوچ بدلنی ہو گی جب تک سوچ میں تبدیلی نہیں آئیگی حالات نہیں بدلیں گے فلمیں بھی نہیں بدلیں گی۔ فلم کے کونٹینٹ کے حوالے سے شان شاہد نے کہا کہ پاکستان اس وقت داخلی اور خارجی خطرات کا سامنا کررہا ہے اس حوالے سے عوام کو آگاہی دینا بہت ضروری تھا اسلئے میں ضرار بنائی ۔پپو سمراٹ نے فلم کی کوریوگرافی کی ہے انہوں نے کہا کہ فلم میں میوزک سیچوایشنل ہے میں نے اس حساب سے ہی کوریوگراف کیا ہے آپ کو میوزک رقص سب بہت پسند آئیگا،۔ یہ فلم روٹین کی فلموں جیسی نہیں تھی اسلئے اس کا میوزک بھی زرا روٹین سے ہٹ کر ہے۔ فلم کی پوری کاسٹ کا یہی کہنا تھا کہ فلم روٹین سے ہٹ کر ہے اسے ضرور جا کر دیکھیں  ۔ اعجاز شاہد نے کہا کہ ہم نے فلموں کی ٹکٹوں کے پیسوں میں اضافہ نہیں کیا جتنے کی ٹکٹ تھی اتنے کی ہی رہنے دی ہے ہم عام عوام کے لئے فلم بناتے ہیں لہذا عام عوام کو حق حاصل ہونا چاہیے کہ وہ باآسانی فلم دیکھ سکیں۔ شان شاہد نے کہا کہ دا لیجنڈ آف مولا جٹبہت اچھا بزنس کررہی ہے اچھی بات ہے لیکن مجھے یا میری ٹیم کو کسی بھی فلم کے بزنس سے کوئی ڈر خطرہ نہیں ہمیں یقین ہے کہ ہم نے ایک اچھی چیز بنائی ہے اور لوگ اسے دیکھنے کیلئے سینما گھروں می ضرور آئیں گے۔ 
 یاد رہے کہ طویل انتظار کے بعد بہت جلد پاکستانی سینمائوں کی زینت بننے والی میگا بجٹ ، میگا کاسٹ، ایکشن اور سنسنی سے بھرپور ، عالمی معیار کی پاکستانی فلم ’’ضرار‘‘  رکا بنیادی مقصد ملک دشمن سازشوں کو ناکام بنانے کے لیے سکیورٹی فورسز، حساس اداروں اور میڈیا کی کوششوں اور قربانیوں کو پردہ سکرین کے ذریعے فلم بینوں کے سامنے لانا ہے۔ فلم’’ضرار‘‘ میں جدید ترین ٹیکنالوجی کا استعمال اور درجنوں یورپی ممالک میں فلم بندی سے فلم بین ضرور محظوظ ہوں گے ۔
,,,,,

epaper

ای پیپر-دی نیشن