• news

فارن فنڈنگ، اسد عمر آج ، عمران  شاہ محمود  کل ایف آئی اے طلب


لاہور+اسلام آباد (نیوز رپورٹر+اپنے سٹاف رپورٹر سے) ایف آئی اے نے عمران کو سائفر آڈیو لیک انکوائری اور فارن فنڈنگ کیس میں طلب کر لیا۔ عمران کو سائفر انکوائری میں پیش ہونے کیلئے نوٹس جاری کیا ہے اور انہیں کل 3 نومبر دن 12 بجے پیش ہونے کی ہدایت کی گئی ہے۔ ایف آئی اے نے شاہ محمود قریشی کو بھی اسی روز اسد عمر آج 2 نومبر کو دن بارہ بجے طلب کیا گیا ہے۔ عمران کو فارن فنڈنگ کیس میں بھی 7 نومبر کو ایف آئی اے لاہور میں طلب  کیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ عمران نے الیکشن کمشن میں تحریک انصاف کے لاہور اکاؤنٹ سے لاتعلقی کا اظہار کیا تھا تاہم اکاؤنٹ کی ڈیٹیلز کے اوپننگ  فارم میں عمران کا اتھارٹی لیٹر لگا تھا جس پر وضاحت کیلئے انہیں طلب کیا گیا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن