بھارت کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کو زیادہ عرصہ تک نہیں دباسکتا :اے ڈی چوہدری
جھبراں(نامہ نگار)ٹیکسٹائل انڈسٹریز مینجمنٹ اینڈ ایڈمنسٹریشن ایسوسی ایشن کے صدر اے ڈی چوہدری نے کہا ہے کہ بھارت کشمیریوں کی آزادی کی خواہش اور حق خودارادیت کی جدوجہد کو زیادہ عرصہ تک نہیں دباسکتا پاکستان کشمیریوں کی منصفانہ جدوجہد میں ان کے شانہ بشانہ کھڑا ہے کشمیری عوام نے گزشتہ 75 برس میں بھارتی قابض افواج کا انتہائی دلیری سے بھرپور مقابلہ کیا اور کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کے دوران اب تک لاکھوں شہدا نے اپنی جانوں کی قربانی پیش کی ہیں، جدوجہد آزادی میں جس طرح کشمیریوں نے قربانیاں دیں اس کی مثال ملنا مشکل ہے۔