• news

موجودہ ملکی تاریخ کا پرامن اور سب سے بڑا لانگ مارچ ہے:محمد ظریف


شیخوپورہ(نمائندہ خصوصی)پاکستان تحریک انصاف کے سینئررہنما وہیلتھ کوآرڈی نیٹر ڈی ایچ کیوہسپتال رائے محمد ظریف اور  چودھری خرم ریاض کاہلوں ایڈووکیٹ نے کہاہے کہ عمران خان کا آزادی مارچ دن بدن کامیابی کیساتھ اپنی منز ل کی طرف رواں دواںہے یہ پاکستان کی تاریخ کا پرامن اور سب سے بڑا لانگ مارچ ہے جو ملک میں حقیقی آزادی کے حصول اور غلامی سے آزادی حاصل کرنے کیلئے شروع کیا گیا ہے ۔عمران خان نے بھارتی پروپیگنڈہ کا جس طرح جواب دیا ہے وہ انکی حب الوطنی ،عوام دوستی اور قومی اداروںکیساتھ انکے احترام کا منہ بولتاثبوت ہے فوج سمیت تمام اداروں کی عزت کرتے ہیں مگر ہمارا مطالبہ ہے کہ وہ موجودہ حالا ت میںنیوٹرل رہنے کی بجائے اپنا آئینی کردارادا کریں تاکہ ملک سیاسی ومعاشی بحران سے باہر آسکے ۔ان رہنمائوںنے کہاکہ عمران خان کے آزادی مارچ میں یوتھ ونگ ہر اول دستے کا کردارادا کررہا ہے۔

 آج پورے ملک کی یوتھ عمران خان کیساتھ کھڑے ہوکر نئے پاکستان کی تحریک میں نئی تاریخ رقم کررہی ہے کیونکہ نوجوان ہمارے مستقبل کا سرمایہ ہیںجس کو عمران خان کسی بھی طو رپر ضیاع نہیں ہونے دینگے ۔

ای پیپر-دی نیشن