• news

عمران خان کا فسادی ایجنڈہ کامیاب نہیں ہو گا: عبدالرئوف مغل


گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی ) مسلم لیگ ن کے ڈویژنل سینئر نائب صدر حاجی عبدالرئوف مغل ایم پی اے نے کہا ہے کہ میاں نواز شریف عوام کے دلوں کی دھڑکن ہیں ، عمران خان کا فساد کا ایجنڈہ کامیاب نہیں ہو گا ، حکومت دھونس دھمکی اور جبر سے قبل از وقت الیکشن کی تاریخ نہیں دے گی، ان خیالات کا اظہار انہوںنے جی ٹی روڈ پر ن لیگی کارکنوں کے ہمراہ قائد مسلم لیگ ن میاں محمد نواز شریف اور وزیر اعظم میاں محمد شہباز شریف سے اظہار یکجہتی کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا ، انہوںنے کہا کہ گوجرانوالہ نواز شریف کا اپنا شہر ہے یہاں کے عوام نے ہمیشہ مسلم لیگ ن کو شاندار پذیرائی دی ہے آئندہ الیکشن میں عمران خان کی فساد انتشار اور بدکلامی کی سیاست دفن ہو جائے گی لیکن عمران خان کی بلیک میلنگ میں آکر حکومت قبل از وقت الیکشن کی تاریخ نہیں دے گی اس موقع پر قائدین ن لیگ کے حق میں نعرے بازی بھی کی گئی۔

ای پیپر-دی نیشن