عمران خان سیاست کو نفرت انتشار کی طرف لے جانا چاہتے ہیں:طارق محمود
جوئیانوالہ (نمائندہ نوائے وقت) مسلم لیگ (ن) کے ضلعی رہنما و سابق ممبر ضلع کونسل حاجی طارق محمود ڈوگر نے کہا ہے کہ عمران خان سیاست کو نفرت انتشار اور فساد کی جانب لے جانا چاہتے ہیں ملک کوچلانے کی بجائے بند کرنا ہی انکاہمیشہ سے مشن رہا ہے لیکن محب وطن عوام کی اکثریت انہیں ان کے مذموم عزائم میں کبھی کامیاب نہیں ہونے دینگے، اپنے ایک بیان میں حاجی طارق محمود ڈوگر نے کہا کہ نواز شریف کے صبر کا نتیجہ پوری دنیا نے دیکھ لیا اللہ کے ہاں دیر ہے اندھیر نہیں الیکشن کمیشن نے توشہ خانہ ریفرنس کیس میں چیئر مین پی ٹی آئی عمران خان کو نا اہل قرار دیکر انکی بدیانتی بے نقاب کر دی ہے پی ٹی آئی کی سیاست ختم ہو چکی وہ وقت دورنہیں جب یہ قومی سیاست میں قصہ پارینہ بن جائیں گے، (ن) لیگ ملک و قوم کی خوشحالی کیلئے ہر ممکنہ اقدامات کر رہی ہے ۔