• news

پبلک ٹوائلٹ مفت ہونا چاہیے


مکرمی! میں آپ کے موقر روزنامے کی وساطت سے وزیر اعلیٰ کی خدمت میں پنجاب کے کروڑوں لوگوں کی طرف سے گزارش کرتا ہوں کہ جس طرح پانی پلانے کا بہت ثواب ہے ایس طرح رفع حاجت کے لیے لوگوں کو مفت سہولت فراہم کرنے کا بہت زیادہ ثواب ہو گا۔ ہر شہر کی کارپوریشنیں اور ٹرانسپورٹ کمپنیاں عوام اور مسافروں سے ٹیکسوں اور کرایوں کی مد میں رقم وصول کرتی ہیں لیکن عوام الناس اور مسافروں کو بیت الخلاءکے استعمال کے لیے دس سے بیس روپے فی کس وصول کرتے ہیں۔ اگر ایک فیملی پانچ چھ افراد پر مشتمل ہو اور وہ بس میں ایک شہر سے دوسرے شہر میں سفر کرے تو ا س کے سو دو سو روپے تو بیت الخلاﺅں کے استعمال کی نذر ہو جائیں گے۔ آپ نے پہلے بھی رفاہِ عامہ کے بہت س ے کام کیے ہیں۔ آپ سے التماس ہے عوام اور مسافروں کی مشکلات کو مدِنظر رکھتے ہوئے ہر شہر کے پبلک مقامات اور بس سٹینڈوں پر بیت الخلاءتعمیر کیے جائیں اور ان کے استعمال پر کوئی فیس وغیرہ نہ لی جائے۔ اس سے لوگ سڑکوں کے کناروں پر پیشاب کرنے سے رک جائیں گے اور شہر بھی صاف نظر آئیں۔ 
(محمد اسحاق مکان نمبر 2 گلی نمبر 8 مسلم آباد مغل پورہ لاہور) 

ای پیپر-دی نیشن