• news

تبلیغی اجتماع رائیونڈ،شرکا کی سکیورٹی لاہور پولیس کی اولین ترجیح ہے:سی سی پی او


لاہور(نامہ نگار)پولےس وقانون نافذ کرنے والے ادورں نے تبلیغی اجتماع رائیونڈکے موقع پر سکےورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کئے ہےں ۔ جس کے تحت ڈویژنل ایس پیز کی زیر نگرانی ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز سمیت 3ہزارسے زائد پولیس افسران ، اہلکاراور ٹرےفک وارڈنز تعینات کئے جائیں گے۔تبلیغی مرکز کے 2200 سے زائد رضا کار بھی شرکا کی چیکنگ کے عمل میں لاہور پولیس کو معاونت فراہم کریں گے۔ شرکا کی گاڑیوں کیلئے مختلف مقامات پر 7 پارکنگ سٹینڈ بنائے گئے جہاں 5 بریک ڈاو¿ن اور 20 فوک لفٹرز بھی تعینات ہیں۔ فول پروف سکیورٹی انتظامات یقینی بنانے کے پیش نظر رائے ونڈ اور ملحقہ آبادیوں میں گذشتہ کئی روز سے سرچ اینڈ سویپ آپریشنز بھی جاری ہیں۔ سی سی پی او لاہورنے کہا کہ دنیا بھر سے رائیونڈ اجتماع کے انٹرنیشل ایونٹ میں آنے والے شرکا کی سکیورٹی لاہور پولیس کی اولین ترجیح ہے۔غلام محمود ڈوگر نے منتظم رائیونڈ تبلیغی مرکز ڈاکٹر ندیم اشرف سے بھی ملاقات کی اور انتظامات بارے گفتگو کی۔ ایڈیشنل آئی جی غلام محمود ڈوگر نے منتظم رائیونڈ مرکز کو یقین دلایا۔

ای پیپر-دی نیشن