5 منشیات فروش گرفتار، 5 کلو 385 گرام منشیات برآمد
لاہور(نامہ نگار) شاہدرہ ٹاو¿ن پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 5منشیات فروشوں عیسی خان، طارق عرف چٹا،پرویز ، مقبول اور عمران کو گرفتار کر لیاہے۔ ملزمان کو تعلیمی اداروں کے گرد ونواح سمیت مختلف مقامات سے گرفتار کیا گیا۔ملزم عیسی خان سے لاکھوں مالیت کی اےک کلو سے زائد آئس برآمد کی گئی۔
جبکہ ملزمان طارق عرف چٹا،پرویز ، مقبول اور عمران کو ہیروئن،چرس اور بھنگ کی سپلائی کرنے پر گرفتار کیا گیا ہے۔ ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیاہے۔