روس کا افغانستان میں امریکہ کے تربیت یافتہ کمانڈوز کو بھرتی کرنے کا انکشاف
واشنگٹن(آئی این پی)امریکہ نے افغانستان میں اپنے بیس سالہ قیام کے دوران ہزاروں افغان کمانڈوز کو اعلی ترین جنگی تربیت دی تھی۔ گذشتہ برس امریکی افواج افغانستان چھوڑ کر گئیں تو ملک پر طالبان کا کنٹرول ہو گیا۔ افغان فوج کے ہزاروں اہلکار دوسرے ممالک کو فرار ہوگئے۔ خاصی تعداد میں امریکی تربیت یافتہ افغان کمانڈوز پناہ لینے ایران پہنچے۔ امریکی خبر رساں ادارے نے دعوی کیا ہے کہ اب روس ان کمانڈوز کو بھرتی کر رہا ہے تاکہ انہیں یوکرائن کی جنگ میں استعمال کر سکے۔امریکہ کی جانب سے ان کمانڈوز کو 1500 ڈالر (سوا تین لاکھ پاکستانی روپے سے زائد) ماہانہ تنخواہ دی جا رہی ہے۔ جب کہ ان کے اہلخانہ کو محفوظ رہائش گاہیں بھی دی جائیں گی۔
امریکہ کمانڈو بھرتی