• news

پاکستان ‘انگلینڈ ٹیسٹ سیریز ٹکٹوں کی فروخت شروع


کراچی(اسپورٹس رپورٹر)پاکستان اور انگلینڈ کے مابین تاریخی ٹیسٹ سیریز کے پہلے میچ کیلئے ٹکٹوں کی فروخت شروع ہو گئی۔راولپنڈی کے شائقین پاکستان انگلینڈ تاریخی ٹیسٹ میچ صرف ڈھائی سو روپے میں دیکھ سکیں گے۔ پی سی بی نے پنڈی ٹیسٹ کے ٹکٹس فروخت کیلئے پیش کر دیے۔پریمیئم ٹکٹ ڈھائی سو جبکہ وی آئی پی پانچ سو روپے میں دستیاب ہے۔عمران خان، جاوید اختر، جاوید میانداد اور اظہر محمود سٹینڈز، چار وی آئی پی انکلوژرز کے ٹکٹ کی قیمت 500 روپے مقرر کی گئی ہے جبکہ پریمیئر انکلوژرز جن میں شعیب اختر، سہیل تنویر، میران بخش اور یاسر عرفات سٹینڈز شامل ہیں کے ٹکٹ کی قیمتیں250 روپے مقرر کی گئی ہیں۔تین میچوں کی سیریز کا پہلا ٹیسٹ یکم دسمبر سے پنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔
 ٹکٹ آج صبح سے آن لائن خریدے جا سکیں گے۔ سیریز کے ملتان اور کراچی میں کھیلے جانے والے ٹیسٹ میچز کے ٹکٹوں کی قیمتوں کا اعلان بعد میں کیا جائیگا۔

ای پیپر-دی نیشن