• news

رمیز راجہ کوچیئرمین پی سی بی کے عہدہ سے ہٹایا جائے ‘سرفراز نواز کا وزیر اعظم سے مطالبہ 


لاہور(سپورٹس رپورٹر) سابق فاسٹ باﺅلر سرفراز نواز نے وزیر اعظم شہباز شریف اور سابق صدر آصف علی زرداری سے مطالبہ کیا ہے کہ چیئرمین پاکستان کرکٹ بور ڈ رمیز راجہ کو عہدے سے ہٹایا جائے ۔ رمیزراجہ کی وجہ سے بورڈ مشکلات کا شکار ہے ۔ ٹیم کو ورلڈ کپ میں زمبابوے جیسی ٹیم سے شکست کا سامنا کرنا پڑا‘شکست پر قوم کو مایوسی ہوئی ہے۔ وہ پی سی بی جیسے ادارے چلانے کے اہل نہیں ۔ قومی ٹیم ٹریننگ اور مینجمنٹ میں مسائل کا شکار ہے ۔ رمیز راجہ پروفیشنل ازم کا مظاہرہ کرنے میں ناکام رہے ہیں ۔ ان کا رویہ بورڈ کیلئے نقصان دہ رہا ہے ۔ متبادل کے بغیر ڈیپارٹمنٹل کرکٹ کو ختم کیا گیا ۔ کلب کرکٹ کو فروغ دینے میں ناکام رہے ۔ میتھیو ہیڈن جیسے افراد کو لاکر پیسہ ضائع کیا گیا۔ یہ وقت ہے کہ رمیز راجہ کی عہدے سے چھٹی کرائی جائے ۔ پیٹرن بورڈ کی حیثیت سے رمیز راجہ کو ہٹا کر نیا چیئرمین لایا جائے ۔ 

ای پیپر-دی نیشن