اے بی ڈویلیئرز آئیڈیل ‘کور ڈرائیو پسندیدہ شارٹ ہے : بابر اعظم
لاہور(سپورٹس رپورٹر)قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے اپنے کرکٹ آئیڈل کا نام بتادیا۔آئی سی سی کی جانب سے فوٹو اینڈ شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم سے مختصر سوال و جوابات کے سیشن کی ویڈیو جاری کی گئی جس میں بابر اعظم سے ان کی زندگی اور کرکٹ کے حوالے سے کچھ سوالات کیے گئے۔بابر اعظم نے بتایا کہ انہیں پیار سے بوبی بلایا جاتا ہے۔انہوں نے آئیڈیل میںجنوبی افریقہ کے سابق کپتان اے بی ڈی ویلیئرز کا نام لیا۔ ان کا فیورٹ شاٹ کور ڈرائیو ہے۔وہ انگلینڈ کے فاسٹ باﺅلر مارک ووڈ کو چھکا مارنا چاہتے ہیں۔ گھومنا، شاپنگ کرنا اور سنوکر کھیلنا کافی پسند ہے۔