آج 2میچ ہونگے ‘پاکستان ‘جنوبی افریقہ کل مد مقابل
لاہور(سپورٹس رپورٹر)آسٹریلیامیں جاری ٹی ٹونٹی ورلڈکپ میں آج دو میچ کھیلے جائیں گے ۔ پہلے میچ میں نیدر لینڈز اور زمبابوے کی ٹیمیں صبح 9بجے ایڈیلیڈ میں مد مقابل ہونگی ۔ دوسرا میچ بنگلادیش اور بھارت کے درمیان دن ایک بجے ایڈیلیڈ میں ہی کھیلا جائیگا۔پاکستان اور جنوبی افریقہ کل ایک بجے سڈنی میں مد مقابل ہونگے ۔