ٌٌٌٌٌلانگ مارچ کی جھلکیاں
(فرحان راشد میر سے ) پی ٹی آئی کے مرکزی قائدین کیلئے علی اشرف مغل اور عمر اشرف کی جانب سے ناشتے کا اہتمام کیا گیا ،ناشتے میں ہریسہ،دیسی مرغ،پائے اور حلوہ پوری چنے کا اہتمام کیا گیا۔ لانگ مارچ سے قبل شاہ محمود قریشی،فواد چوہدری و دیگر نے پریس کانفرنس کی فیصل واوڈا کا سوال پوچھنے پر شاہ محمود قریشی پریس کانفرنس ادھوری چھوڑ کر چلے گئے۔ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے حقیقی آزادی لانگ مارچ کے پانچویں روز چنددا قلعہ سے آغاز کیا۔عمران خان کنٹینر پر سوار ہوئے تھے کارکنوں کی جانب سے پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں ۔عمران خان نے کالے رنگ کا سوٹ پہن رکھا تھا اور ہاتھ میں برائون رنگ کی تسبیح پکڑی تھی۔ سٹی صدر خواجہ خالد عزیز لون ،مصطفی عزیز کی جانب سے عمران خان کیلئے چار بکرے صدقے کے دئیے گئے۔ کارکنوں کی بڑی تعداد نے چند داقلعہ سے گوندلانوالہ چوک تک پیدل مارچ کیا ۔حقیقی آزادی لانگ مارچ میں شامل پہلوانوں نے ہاتھوں میں گرز تھام رکھے تھے مگر انہیں کنٹینر پر چٹرھنے کی اجازت نہیں دی گئی۔ گوجرانوالہ سے تعلق رکھنے والے وکلا نے شیرانوالہ باغ پہنچے پر عمران خان کا استقبال کیا۔ شہریوں کو آمد ورفت میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ۔ عمران خان کی آمد سے قبل کارکن ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے اور پارٹی ترانوں پر جھومتے رہے ۔ لانگ مارچ میں شامل خواتین کے کنٹینر پر ضلعی صدر خواتین ونگ شکیلہ سلیم رانا نعروں سے کارکنوں کا جوش بڑھاتی رہیں ۔
جھلکیاں