فیصل آباد‘ بچی سے اجتماعی‘ خاتون اور سرگودھا میں مغوی لڑکی کے ساتھ زیادتی
فیصل آباد‘ سرگودھا (نمائندہ خصوصی) مختلف علاقوں میں اوباش افراد نے کمسن بچی اور خاتون کو زیادتی کا نشانہ بنا دیا، تفصیل کے مطابق تھانہ چک جھمرہ کے علاقہ 187 ر۔ ب میں یاسین وغیرہ دو ملزمان نے محمد علی کی دس سالہ بیٹی (ر) کو اسلحہ کے زور پر ڈرا دھمکا کر زبردستی زیادتی کا نشانہ بنا دیا اور فرار ہو گئے۔ تھانہ صدر جڑانوالہ کے علاقہ 402 گ ب میں ملزم اللہ ودھایا نے گھر میں گھس کر شفقت کی اکتالیس سالہ بہن (ث) کو اسلحہ کے زور پر ڈرا دھمکا کر زبردستی زیادتی کا نشانہ بنا دیا اور فرار ہو گیا۔ پولیس نے مقدمات درج کر کے ملزموں کے خلاف کارروائی کا آغاز کر دیا۔ سرگودھا میں اوباش نے ساتھی کے ہمراہ دوشیزہ کو اغواء کر کے اپنی ہوس کا نشانہ بنا ڈالا۔ پولیس مقدمات درج کر کے مصروف تفتیش ہے۔ نوید نے کار سوار ساتھی کے ہمراہ مصطفے ٹائون کی دوشیزہ (ن) کو اغواء کر کے مغوعیہ کو اپنی ہوس کا نشانہ بنا ڈالا جو بھاگ نکلنے میں کامیاب رہی، پولیس نے واقعات کے مقدمات درج کر کے مغوعیہ اور ملزموں کی تلاش شروع کر دی۔
زیادتیاں