• news

پیراگون ہائوسنگ ریفرنس‘ سعد رفیق کی پیشی سے استثنیٰ کی درخواست منظور



لاہور (خبر نگار) احتساب عدالت نے خواجہ برادران کے خلاف پیراگون ہاؤسنگ سوسائٹی ریفرنس میں نیب کے گواہوں کو 17 نومبر کو طلب کر لیا ہے۔ احتساب عدالت نے پیراگون ریفرنس پر سماعت کی تو وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق احتساب عدالت میں پیش نہیں ہوئے، البتہ ان کے بھائی خواجہ سلمان رفیق پیش ہوئے، خواجہ سعد کے وکیل نے ایک درخواست دائر کی جس میں بتایا گیا کہ خواجہ سعد رفیق وزیراعظم شہباز شریف کے ساتھ چین کے دورے پر جا رہے ہیں، اس لیے انہیں آج عدالت پیشی سے استثنی دیا جائے۔ عدالت نے درخواست منظور کر لی۔ عدالت نے نیب کو ہدایت کی کہ آئندہ سماعت پر وہ اپنے مزید گواہ پیش کرے۔
پیراگون ریفرنس

ای پیپر-دی نیشن