مریم کی براہ راست پریس کانفرنس شرمناک‘ فوری الیکشن واحد راستہ‘ شاہ محمود‘ فواد
گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی) تحریک انصاف کے مرکزی رہنمائوں سابق وفاقی وزراء شاہ محمود قریشی اور فواد چوہدری نے کہا کہ لانگ مارچ کے پانچواں روز کا دن پہلوانوں کے نام ہے کل جب عمران خان آئے پہلوانوں نے استقبال کیا۔ سیالکوٹ کا پروگرام کینسل کیا ہے انھیں درخواست کی ہے آپ آگے آ جائیں وجہ یہ ہے ہزاروں لوگ ساتھ پیدل چل رہے ہیں۔ کنٹینر کو تیز نہیں کر سکتے تیز کریں تو حادثوں کا خدشہ ہے۔ ایک دن میں زیادہ سے زیادہ پندرہ کلومیٹر سفر ہم کر پاتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جی ٹی روڈ پر تحریک انصاف کے رہنما وٹکٹ ہولڈر علی اشرف مغل کی رہائش گاہ پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔ فواد چوہدری نے کہا کہ اسد عمر نے اسلام آباد میں ایک پارٹی میٹنگ کی کس طرح ہم اسے تیز کر سکتے ہیں۔ کل نواز شریف کا ایک ٹویٹ آیا ان کے ساتھ دو تین ہزار لوگ ہیں ان کی بات نہ مانیں، وفاقی پولیس نے اسلام آباد پولیس کیلئے 41کروڑ گرانٹ جاری کی ہے۔ رینجرز کو بلایا ہے آپ نے سکیورٹی فورسز کو فیصل مسجد میں رکھا ہے، ایسا نہیں ہونا چاہیے، ہمارا بنیادی حق ہے ہم احتجاج کر سکیں ہم نے وکلا سے کہا ایک طرف یہ لوگ مارچ روکنے کیلئے سپریم کورٹ گئے، ان کی قیادت کے بیانات سپریم کورٹ میں پیش کریں۔ اصل بات یہ ہے ان کو جھوٹ بولنے سے کوئی پرابلم نہیں ہے۔ نواز شریف کو دیکھیں کہ اس کے بھائی کی پاکستان میں حکومت ہے لیکن اسے یقین نہیں ہے کہ وہ واپس آ جائیں کیوں کہ اسے پتا کہ حکومت ایک کچے گھر کی طرح ہے کسی بھی وقت گر سکتی ہے۔ کل جو تیل کی قیمت میں کمی ہوئی پاکستان میں اس کا فائدہ نہیں دیا گیا اگر ہماری قیمت ہوتی تو یہ قیمت سو روپے ہوتی، 1964کے اخبارات اس وقت فاطمہ جناح کے خلاف یہی باتیں کرتے تھے کہتے تھے۔ مسلح افواج کے خلاف باتیں برادشت نہیں کی جا سکتیں بعد میں پتا چلا اس کے کیا اثرات ہوتے ہیں۔ عوام اور افواج ایک پیج ہوتی ہیں، ایسا نہ ہو تو پھر نقصان ہوتا ہے۔ ان فیصلوں کو درست کرنے کا وقت آ گیا ہے ہمیں حکومت میں لیکر آئیں تمام مقتدر لوگوں کو جاننا ہوں، عوام کے فیصلے کے سامنے سر تسلیم خم کرنا ہو گا۔ ہمارا مطالبہ ہے کہ فری اینڈ فئیر الیکشن دئیے جائیں۔ اسلام آباد کی طرف ہمارا قافلہ رواں دواں ہے۔ اسی فیصلے کو ہم وہاں بھی اینڈورس کریں گے۔ سابق وفاقی وزیر شاہ محمود قریشی نے کہا کہ گوجرانوالہ کی عوام کا پیشگی شکریہ ادا کرنا چاہتے ہیں کیوں کہ گزشتہ رات استقبال قابل دید تھا۔ ماضی میں ہم سے غلطیاں ہوئی ہم ان کا اعتراف کرتے ہیں۔ بلوچستان میں جو غلطیاں ہوئی ان کا خمیازہ ہم بھگت رہے ہیں۔ انہیںدہرانا نہیں چاہیے۔ تحریک انصاف کے رہنما فواد چودھری نے مریم نواز کی پریس کانفرنس پر ردعمل میں کہا ہے کہ غیر متعلق قانون کی پے سروپا گفتگو کی براہ راست نشریات نہایت شرمناک ہے۔ وسائل کے استعمال کے باوجود انہیں اپنے بیانیے کا کوئی خریدار نہیں مل رہا۔ پے درپے کانفرنسز، پھولی سانسیں مارچ کی کامیابی کا پیش خیمہ ہیں۔
شاہ محمود/فواد