• news

جسٹس عامر فاروق کی بطور چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ تقرری کی سفارش


اسلام آباد(خصوصی رپورٹر)جوڈیشل کمیشن آف پاکستان نے اسلام آبادہائیکورٹ کے سینئرترین جج ،جسٹس عامر فاروق کی بطور چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ تقرری کی سفارش کردی ہے ،ذرائع کے مطابق منگل کے روزچیف جسٹس,چیئرمین جوڈیشل کمیشن جسٹس عمر عطا بندیال کی صدارت میں کمیشن کا اجلاس منعقد ہوا جس میں جسٹس عامر فاروق کو اسلام آباد ہائیکورٹ کاچیف جسٹس مقرر کرنے کا جائزہ لینے کے بعد متفقہ طور پر ان کی نامزدگی کی توثیق کردی گئی اور حتمی منظوری کے لئے معاملہ پارلیمانی کمیٹی کو بھیج دیا گیا،یا درہے کہ اس سے قبل جوڈیشل کمیشن نے موجودہ چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ اطہر من اللہ کی سپریم کورٹ میں تقرری کی سفارش کا معاملہ حتمی منظوری کے لئے پارلیمانی کمیٹی کو بھیج رکھا ہے۔
 سفارش

ای پیپر-دی نیشن