الیکشن کمشن کو میانوالی ضمنی الیکشن کا شیڈول جاری کرنے سے روک رہے ہیں: جسٹس عامر
اسلام آباد (وقائع نگار) اسلام آباد ہائی کورٹ نے توشہ خانہ ریفرنس میں الیکشن کمشن کے نااہلی کے فیصلے کے خلاف عمران کی درخواست پر سماعت کا تحریری حکم نامہ جاری کر دیا۔ جسٹس عامر فاروق نے 3 صفحات پر مشتمل تحریری حکم نامہ جاری کیا ہے۔ جس کے مطابق عدالت عالیہ کی جانب سے نااہلی کا فیصلہ معطل کرنے کی درخواست پر الیکشن کمیشن کو نوٹس جاری کیا گیا ہے۔ الیکشن کمیشن کو میانوالی کا ضمنی الیکشن کا شیڈول جاری کرنے سے روک رہے ہیں۔21 اکتوبر کا الیکشن کمیشن کا فیصلہ ریکارڈ کا حصہ بنانے کی درخواست منظور کر لی گئی ہے۔ الیکشن کمشن و دیگر کو نوٹس جاری کر کے ہدایت کی گئی ہے کہ 10 نومبر تک جواب جمع کرائیں۔
تحریری حکم