عمران فوج کے فیصلے سے اتفاق کریں گے: اسد عمر
لاہور (نوائے وقت رپورٹ) رہنما پی ٹی آئی اسد عمر نے کہا ہے کہ فوج جو فیصلہ کرے گی عمران اس سے اتفاق کریں گے۔ سیاسی بحران صرف فوج‘ سپریم کورٹ کے ذریعے ختم ہو گا۔ عمران آرمی چیف کے فیصلوں کو‘ ان کی پوزیشن کو کبھی تنقید نہیں کرتے۔ اس وقت کوئی بات چیت نہیں چل رہی۔ صدر نے کوشش کی تھی کوئی راستہ نکالا جائے‘ کوشش کسی منطقی انجام تک نہیں پہنچی۔