فیصل آباد: ڈی سی مانیٹرنگ سکواڈ اشیائے ضروریہ کی چیکنگ کیلئے متحرک
فیصل آباد(نمائندہ خصوصی) ڈی سی مانیٹرنگ سکواڈ پھلوں وسبزیوں کے پرائس بورڈ آویزاں ہونے کی چیکنگ کے لئے روزانہ کی بنیاد پرمتحرک ہے اس ضمن میں دکانوں وریڑھی فروشوں پر پھلوں وسبزیوں ودیگر اشیائے ضروریہ کے پرائس بورڈ آویزاں نہ ہونے کی 80 شکایات قیمت ایپ پر اپ لوڈ کی گئیں۔
جس پر 26 کمپلینٹس حل، 54 کو وارننگ اور 31 ہزار روپے جرمانہ کے علاوہ سنگین خلاف ورزی پر تین دکانداروں کے خلاف مقدمات درج کرکے گرفتار کرلیاگیا۔