تربیت یافتہ انسانی وسائل ملکی ترقی کا بنیادی عنصر ہے: صدر
اسلا م آباد (خصوصی نامہ نگار‘ نمائندہ خصوصی) عارف علوی نے تمام متعلقہ فریقوں، حکومت اور نجی شعبہ پر زور دیا کہ وہ پیداواری انسانی وسائل سے استفادہ کےلئے سازگار ماحول پیدا کرنے کےلئے ٹھوس اور جامع اقدامات کریں، ماضی میں تربیت یافتہ افرادی قوت کی کمی کے باعث ملک کے وسائل بروئے کار نہیں لائے جا سکے جس سے ملک کی ترقی وخوشحالی پر منفی اثر پڑا۔ تقریب میں چیئرمین ویلفیئر سوسائٹی فار اوورسیز پاکستانیز رائٹس داﺅد غزنوی اور بڑی تعداد میں بیرون ملک مقیم پاکستانیوں نے شرکت کی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر مملکت عارف علو ی نے کہا کہ پاکستان کو تعلیم یافتہ ، تربیت یافتہ اور اعلیٰ پیداواری انسانی وسائل کی ضرورت ہے جو کہ ملک کی ترقی و خوشحالی کو یقینی بنانے کےلئے بنیادی عنصر ہے۔ دریں اثناء27 اکتوبر کو جنوبی وزیرستان میں حملے میں شہید ہونے والے لانس نائیک حضرت اﷲ کے ورثاءسے ٹیلی فون پر اظہار افسوس کیا ہے۔ صدر مملکت نے قوم کی خاطر جان کا نذرانہ پیش کرنے پر شہید کو خراج عقیدت پیش کیا ہے۔ صدر مملکت نے گلگت بلتستان کونسل کنسالی ڈیٹڈ فنڈ سے حکومت گلگت بلتستان کنسالی ڈیٹڈ فنڈ میں 265.83 ملین روپے ٹرانسفر کرنے کی منظوری دے دی‘ رقم سیلاب زدگان کی بحالی کیلئے استعمال کی جا سکے گی۔ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے پاکستان اور جرمنی کے درمیان تعلقات کو مزید مستحکم کرنے پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان جرمنی کے ساتھ دوطرفہ اور یورپی یونین میں تعلقات کو انتہائی قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔ دونوں ممالک کے درمیان تجارت، سرمایہ کاری اور کاروبار کی وسیع صلاحیت سے بھرپور استفادہ کی ضرورت ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستان میں جرمن سیاسی فاو¿نڈیشن ، کے ایشیا پیسیفک ڈیپارٹمنٹ کے سربراہ فریڈرک ایبرٹ سٹفٹنگ کی سربراہی میں وفد سے ایوان صدر میں ملاقات کے دوران گفتگو کرتے کیا۔
عارف علوی