ووٹ کا تقدس ، رازداری، الیکشن کی ساکھ خیال رکھنا ناگزیر: سکندر سلطان راجہ
اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار) چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے کہا ہے کہ ووٹ کے تقدس ، رازداری اور الیکشن کی ساکھ کا خیال رکھنا انتہائی ضرور ی ہے، ہمیں انتخابی عمل میں جدید ٹیکنا لوجی کو اپنانا ہو گا۔ الیکشن کمشن کا اہم اجلاس چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی سربراہی میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں ممبران الیکشن کمشن، سیکرٹری الیکشن کمشن اور الیکشن کمشن کے سینئر افسر ان نے شرکت کی۔ اجلاس میں سیکرٹری الیکشن کمشن نے ای وی ایم / بیرون ملک ووٹنگ پر الیکشن کمشن کی طرف سے کی گئی پیشرفت پر بریفنگ دی۔
الیکشن کمشن نے پراجیکٹ مینجمنٹ یونٹ کی طرف سے اب تک کئے گئے اور دفتر کو حکم دیا کہ اس پراجیکٹ میں شفافیت یقینی بنائی جائے اور فنڈز کی فراہمی کے لئے وفاقی حکومت اور وزارت خزانہ کو تحریر کیا جائے تاکہ اس پروجیکٹ پر مزید پیشرفت کی جا سکے۔ اس میٹنگ میں پی ایم یونٹ کے سربراہ نے الیکشن کمشن کو اس پر بھی بریف کیا کہ الیکشن مینجمنٹ سسٹم کی فنانشل بڈ کھولی جا رہی ہے۔ تاکہ اس سلسلے میں مزید کارروائی کی جاسکے۔ اس سسٹم میں ٹیسٹنگ، تر بیت اورپاولیٹنگ شامل ہے ۔ چیف الیکشن کمشنر نے مذکورہ بالا امور کواہم قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ ہوگا لیکن الیکشن کی شفافیت، ووٹروں کی سہولت اور تمام سٹیک ہولڈروں کے اعتماد کومدنظر رکھنا بھی الیکشن کمشن کی ذمہ داری ہے۔
سکندر سلطان راجہ