ڈیفنس: سابق خاوند نے طلاق یافتہ بیوی کو قتل کر دیا
لاہور (نامہ نگار) ڈیفنس اے میں سابق شوہر نے طلاق یافتہ بیوی کو چھری کے وار کر کے قتل کردیا۔ کوڑے سٹاپ کے رہائشی مقتولہ کے بیٹے عدیل مدعی مقدمہ نے پولیس کو بتایا کہ اس کے والد نے اس کی والدہ کو 3 ماہ قبل زبانی طلاق دی تھی اور گھر چھوڑ کر چلا گیا مگر اس کا والد اکثر اس کی والدہ کو دوبارہ صلح کیلئے کہتا رہتا۔ گزشتہ روز اس کا والد گھر آیا اور والدہ زیب النساءکو منانے کی کوشش کی تو میری والدہ نے صاف انکار کر دیا اور کہا کہ تم مجھے طلاق دے چکے ہو جس پر دونوں کے درمیان تلخ کلامی ہو گئی۔ اس دوران میرے والد نے تیز دھار آلے سے والدہ کی گردن‘ چہرے‘ گال‘ بازو اور ہاتھ پر پے درپے وار کئے جس سے وہ شدید زخمی ہوکر گر گئیں اور خون زیادہ بہہ جانے کے باعث موقع پر دم توڑ گئیں۔
بیوی قتل