اسلام آباد میں ڈینگی وائرس کے 58کیسز رپورٹ، مجموعی تعداد 4896
اسلام آباد (خبر نگار) اسلام آباد میں گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ڈینگی وائرس کے 58کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ جاں بحق ہونے والوں کی تعدادگیارہ ہوگئی ہے۔ مجموعی طور پر کیسز کی تعداد4896ہو چکی ہے۔
ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر(ڈی ایچ او) ڈاکٹر زعیم ضیاءکے مطابق اسلام آباد میں گزشتہ روز ڈینگی کے 58نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔ رواں سال اسلام آباد میں ڈینگی کے مریضوں کی مجموعی تعداد4896 ہو چکی ہے۔
ڈینگی